مدھیہ پردیش میں پچھڑی ذات کے لیڈر کو پگڑی باندھنا پڑگیا مہنگا؛ غنڈوں نےسر کی چمڑی ادھیڑ ڈالی، تین کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th September 2018, 9:10 PM | ملکی خبریں |

شیو پوری 11/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی): مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 40 کلومیٹر دور نرور تھانہ حدود کے تحت مہوبہ گاؤں میں مبینہ طور پر نیلی پگڑی باندھنے کو لے کرپچھڑی ذات کے   ایک 45 سالہ شخص  کی غنڈوں نے  بری طرح پیٹائی کردی اور اس کے سر کی چمڑی اُدھیڑ ڈالی.زخمی شخص کی شناخت سردار سنگھ جاٹو (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جسے  شدید زخمی حالت میں گوالیار کے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا، مگر پولس کی جانب سے ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر ناراض بی ایس پی کارکنوں نے پیر کو بی ایس پی ضلعی صدر دِیا شنکر گوتم کی قیادت میں  پولس سپرنٹنڈنٹ  کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، جس کے بعد یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔

دیا شنکر گوتم نے الزام لگایا ہے کہ غنڈوں  نے جاٹو کے سر کی چمڑی اس لئے  اُدھیڑ دی کیونکہ اُس نے  نیلی پگڑی باندھ رکھی تھی  اوراُس کا تعلق  بہوجن سماج پارٹی سے  ہے۔ دِیا شنکر کے مطابق غنڈوں نے جاٹو کو پہلے باندھ دیا پھر چاقو کی مدد سے اُس کے سر کی چمڑی اُڈھیڑ دی۔ دِیا شنکر نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ پولس ابتداء میں شکایت درج کرنے کے لئے ہی تیار نہیں تھی، مگر بعد میں تھانہ شکایت تو درج کی گئی، مگر غنڈوں کی گرفتاری ابھی تک نہیں  کی گئی ہے۔

نرور پولیس اسٹیشن کے انچارج بادام  سنگھ یادو نے بتایا کہ اس معاملے میں سریندر گُجّر سمیت دو  نامعلوم افراد کے خلاف  اقدام قتل اور ایس سی /ایس ٹی قانون کی مختلف   دفعات کے تحت  معاملے درج کئے جاچکے  ہیں اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...