ضلع شمالی کینرا میں شیڈولڈ ٹرائبس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 2موبائل کلینک کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 7:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار2؍ستمبر(ایس او نیوز) بھٹکل اور ہلیال کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے درج فہرست قبائل کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے شیڈولڈ ٹرائبس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دو موبائل کلینک (ایمبولنس) فراہم کیے گئے ہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ موبائل کلینک کے طور پر کام کرنے والی اس ایمبولنس میں خون کی جانچ، سانپوں کے کاٹنے کا علاج، قئے اور دست کی بیماری کاعلاج جیسی سہولتیں دستیاب ہیں۔ علاقہ وار ٹایم ٹیبل بناکر اس ایمبولنس کے ذریعے مختلف مضافات میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مضافاتی علاقوں میں فوراً ایمرجنسی طبی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے موبائل کلینک ایمبولنس کا انتظام کیا ہے،جس کے لئے ایک ایمبولنس کلینک پر 25لاکھ روپے کی دوائیاں اور مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کلینک میں ڈاکٹر، نرس، لیاب ٹیکنی شیئن، فارماسسٹ کے علاوہ دیگر ضروری عملہ موجود رہے گا۔ عوام کے لئے یہ طبی خدمات پر کوئی خرچ نہیں آئے گا بلکہ تمام سہولتیں مفت میں دستیاب رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔