سپریم کورٹ نے 20ہفتے بعدوضع حمل کے لیے ہدایات پر مرکز سے جواب طلب کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کچھ خاص معاملوں میں، حاملہ خاتون کا 20ہفتے کے بعد حمل ضائع کرانے کے لیے مستقل نظام بنانے کے واسطے ہدایات بنانے پر سرکار سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشر کی قیادت والی بنچ نے وزی صحت برائے اطفال وخواتین کی وزارت اور ہندوستانی میڈیکل کونسل کو نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتے کے اندر ان کا جواب طلب کیا ہے۔

بہرحال سپریم کورٹ نے میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ 1971میں ترمیم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ساز کا معاملہ ہے اس قانون میں 20ہفتے کے بعد حمل ضائع کرانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔اعلیٰ عدالت کرناٹک کی انشکا روندر کی درخواست پر سماعت کررہی ہے۔ درخواست گزار نے جنسی استحصال اور حمل میں غیر معمولی پیٹ میں بچے کو رکھنے والی خواتین کے 20ہفتے سے زیادہ کے حمل کو گرانے کے لیے میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ1971میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...