کورٹ نے ماسٹر پلان میں مجوزہ ترامیم پر دہلی حکومت اور ڈی ڈی اے سے پوچھے سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے دہلی حکومت اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اسے اس حقیقت سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی کہ کیا دہلی کے ماسٹر پلان -2021میں ترمیم کی تجویز کرنے سے پہلے اس کے ماحولیاتی اثرات کے پہلو کا کوئی مطالعہ کیا گیا ہے۔جسٹس مدن بی لوکور اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے دہلی حکومت اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مقامی حکام کو ایک ہفتے کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ماسٹر پلان میں ترمیم کی تجویز کرتے وقت اگر عمارتوں کی سیکورٹی، ٹریفک کی بھیڑ، پارکنگ اور شہری سہولیات کی دستیابی وغیرہ کے پہلوؤں پر اگر غور کیا گیا ہو تو اس کی مکمل تفصیل حلف نامے میں دینی ہوگی۔بنچ نے2007سے دہلی میں آلودگی کی سطح کے بارے میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ اور دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کے پاس دستیاب اعداد و شمار سے بھی اسے آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔بنچ نے عدالت کی طرف سے مقرر کی نگرانی کمیٹی کی اس رپورٹ کو سنجیدگی سے لیا ہے کہ دہلی میں سیلنگ مہم کے دوران شاہدرہ زون میں رکن اسمبلی او پی شرما اور کونسلر سے گنجن گپتا نے ان کے ارکان کے کاموں میں رکاوٹ ڈالی۔

بنچ نے شرما اور گپتا کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ کیوں نہیں ان کے خلاف کمیٹی کے کام کاج میں مداخلت کرنے کی وجہ سے توہین کی کارروائی شروع کی جائے۔عدالت عظمی نے ان دونوں کو سماعت کی اگلی تاریخ پر عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی۔اس معاملے میں اب دو ہفتے بعد سماعت ہوگی۔عدالت نے دہلی کے پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ نگرانی کمیٹی کے ارکان کے لئے مناسب سیکورٹی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ ان فرائض کی تکمیل کر سکیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...