نفرت کی سوچ کے ساتھ عدلیہ اورجمہوری اداروں کومتاثرکیاجارہاہے ، مایاوتی نے عدالتی بحران پرمرکزی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2018, 8:53 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایوتی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا آپس میں بھڑنا تشویش کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہندوستانی آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے یہ ٹھیک ہی کہا تھا کہ کوئی بھی آئین اچھا یا برا نہیں ہوتا بلکہ آئین کا اچھا یا برا ہونا اس بات پر منحصر ہے کہ اس پر عمل کرنے والے لوگ کیسے ہیں۔ان کی نیت اچھی ہے یا بری۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت، بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت نہ ہوکر پورے طور سے قومی خود سیوک سنگھ کی حکومت ہوکر رہ گئی ہے۔اس کی نفرت اور گھٹیا سوچ کے مطابق ہی اب آئینی اور جمہوری اداروں کو بھی کسی نہ کسی طرح سے متاثر کرکے ہر وہ کام کرنے کی کوشش مرکزی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے۔یہ آئین کی منشا کے خلاف ہے اور اس کی پاکیزگی کو تحلیل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل صورتحال میں ملک کی آئینی و جمہوری ادارے اپنی اصلی ذمہ داری کس حد تک ادا کر پائیں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔لیکن یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ایک وقت میں جب اپوزیشن تقریبا نہ کے برابر رہ گیا تھا اس وقت عدلیہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا تھا اور ملک بے فکرتھا کہ اپنے ملک میں جمہوریت کی جڑیں کافی مضبوط ہیں، لیکن اب عدلیہ خود ہی آپس میں بھڑگئی ہے جو کہ کافی تشویش کی بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...