سپریم کورٹ نے 50ہزار لوگوں کو راحت دی، ہلدوانی کی ایک کالونی میں توڑ پھوڑ پر لگائی روک

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جنوری  (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر 50ہزار لوگوں کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔کورٹ نے یہاں مکانوں میں انہدامی کاروائی پر روک لگا دی ہے۔سپریم کورٹ نے یہ ہدایت نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے دی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سبھی درخواست گزار 13/فروری تک اپنی عرضی ہائی کورٹ کے سامنے داخل کریں، اس کے بعد ہائی کورٹ ان لوگوں کے موقف کی سماعت کرکے تین مہینے میں اپنا فیصلہ سنائے۔عدالت عظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان لوگوں کا موقف سنے بغیر ہی انہدامی کاروائی کرنے اور ریلوے کو زمین کا قبضہ لینے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ ریلوے نے جس زمین کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے،ان میں نام نہیں لکھاہے اور نہ ہی وہ لوگوں کو بھیجے گئے۔دراصل، ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ہلدوانی غفور بستی سے 10/فروری تک مکمل تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی نظر ثانی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔جسٹس راجیو شرما اور جسٹس آلوک سنگھ نے ہلدوانی کے رہائشی روی شنکر جوشی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے سیاسی پارٹیوں کو  فیصلے کے تناظر میں کسی طرح کا تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت بھی دی تھی، ساتھ ہی اس نے الیکشن کمیشن کو بستی کے متاثرہ رائے دہندگان کو پولنگ کے لیے اور سیکنڈری ایجوکیشن کونسل سے بورڈ کے بچوں کے لیے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر 10/فروری تک تجاوزات نہیں ہٹائے گئے تو یہ ریاستی حکومت کی ناکامی سمجھی جائے گی۔ایسی صورت حال میں حکومت پھر ریلوے مرکزی فورسز کی مدد لے سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...