کلبرگی قتل معاملہ:اب تفتیش کرناٹک ایس آئی ٹی کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2019, 12:42 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو ایم ایم کلبرگی قتل کی تحقیقات کرناٹک کے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو جانچ سونپ دی ہے۔کرناٹک ایس آئی ٹی پہلے صحافی گوری لنکیش کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔جسٹس روہنٹن فلی نریمن کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ تحقیقات کی نگرانی کرناٹک ہائی کورٹ کی دھارواڑ بنچ کرے گی۔کلبرگی کی بیوہ اوما مليناتھ دیوی نے ان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے 2017 میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ملک کی عدالت عظمی نے 26 نومبر، 2018 کو کرناٹک پولیس کو کلبرگي کے قتل کے انکشافات کے لئے قدم نہیں اٹھانے پر پھٹکار لگائی تھی۔کلبرگي کا قتل دھارواڑ میں 30 اگست، 2015 کو ان کے گھر کے باہر کر دیا گیا تھا۔کرناٹک پولیس کی تحقیقات پر سنگین رخ اختیار کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ آپ نے اب تک اس معاملے میں کیا کیا ہے،آپ صرف بے وقوف بنا رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...