سکھ فسادات کیس: بند کئے گئے مقدمات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ نے بنایا دو ریٹائر ججوں کا پینل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2017, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کی طرف سے نکارے جانے کے بعد بند کئے گئے کیسوں کی تفتیش کے لئے سپریم کورٹ کے دو ریٹائر ججوں کے سپروائزری پینل تشکیل دی ہے۔ یہ پینل ریکارڈ دیکھنے کے بعد یہ طے کرے گا کہ کیس بند کرنے کا فیصلہ صحیح ہے یا نہیں۔ پینل آغاز میں ہی بند کئے گئے 199 کیسوں کے علاوہ 42 دیگر مقدمات کی فائلوں کو بھی دیکھے گا۔ سپریم کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیاہے ۔

وہیں کانپور میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرین کو انصاف کے مطالبہ والی درخواست پر سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگا ہے۔ سپریم کورٹ اب اس معاملے کی سماعت 22 ستمبر کو کرے گا۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے ایس آئی ٹی سے جانچ کی مانگ والی عرضی پر سماعت کی حامی بھرتے ہوئے اس درخواست کو سکھ فسادات کے اہم کیس کے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کانپور میں فسادات کے دوران 127 لوگوں کی موت ہوئی تھی، زیادہ تر کیس ثبوت کی عدم موجودگی میں بند کئے جا چکے ہیں۔ عرضی میں معاوضے کی بھی بات کی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجیت سنگھ جی کے اور آل انڈیا فسادات شکار ریلیف کمیٹی کے صدر جت تھیدار کلدیپ سنگھ بھوگل نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی دارالحکومت ہے اس لیے اس کا معاملہ سب کی نگاہ میں آ گیا لیکن کانپور میں بھی 1984 میں ہوئے سکھ مخالف فسادات میں 127 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پورے اترپردیش میں ان فسادات کی کل 2800 ایف آئی آرز درج ہوئیں لیکن زیادہ تر کیس ثبوتوں کی عدم موجودگی میں بند کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین 33 سال سے انصاف کے لئے بھٹک رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ پولیس اور سرکاری مشینری کے غیر انسانی ظالمانہ اور لاپرواہ رویے سے منسلک ہے۔یہاں تک کہ جس علاقے میں لوگ مارے گئے وہاں کے متعلقہ پولیس تھانے کہتے ہیں کہ یہاں کوئی موت نہیں ہوئی، نہ ہی فساد ہوا یا جائیداد لوٹی گئی، آر ٹی آئی میں ان تھانوں سے صفر رپورٹ کی بات کہی گئی ہے۔

گووند نگر اور نوبستا پولیس تھانے کے علاقے میں جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئیں وہاں کے تھانوں سے کوئی رپورٹ نہیں فراہم کی گئی۔ عرضی میں خاص طور پر بجریا تھانے میں درج چھ ایف آئی آرز اورنظیرآباد تھانے میں درج ایک ایف آئی آر اور فسادات کے بارے میں دیگر تھانوں میں درج باقی معاملات کی ایس آئی ٹی سے جانچ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت ان مقدمات کی دوبارہ جانچ پڑتال کرنے کا حکم دے جن میں پولیس پہلے ہی کلوزر رپورٹ فائل کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر تھانوں میں درج باقی معاملات کی بھی دوبارہ جانچ کرائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...