سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کوبرطانیہ جانے کی اجازت دی
نئی دہلی20نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے پیر کو سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو کیمبرج یونیورسٹی میں اپنی بیٹی کاداخلہ کرانے کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی۔کارتی چدمبرم نے 10 دسمبر کو واپس لوٹنے کی گارنٹی دیتے ہوئے عدالت سے2دسمبر کوکیمبرج جانے کی اجازت مانگی تھی۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کارتی چدمبرم کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 10 دسمبر کو نہیں لوٹتے، تو اسے کورٹ کی توہین تصور کیا جائے گا۔کورٹ کا یہ حکم کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے کی صورت میں سی بی آئی کی طرف سے کچھ شرائط لگانے کے بعدآیاہے۔