اب شاہ جہاں پوراے ٹی ایم سے نکلے ’اسکین نوٹ؛ عوام مشتعل، بینک حکام پرسازش کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2017, 10:02 PM | ملکی خبریں |

شاہ جہاں پور، 25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سے2000 روپے کے نقلی نوٹ نکلنے کے کچھ دن بعداب اُسی طرح کا ایک واقعہ ریاست اُترپردیش کے شاہ جہاں پور میں پیش آیا ہے جہاں کے اے ٹی ایم سے  جعلی نوٹ برآمد ہونے پر لوگوں میں سخت ناراضگی پائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں کے ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم سے2000 روپے کے نوٹوں کی اسکین کاپی نکلی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔

معاملہ گزشتہ جمعرات کی شام کا ہے، جب شاہجہاں پور میں رہنے والے پنیت گپتا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سے1000روپے نکالنے پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم سے 2000 روپے کے پانچ نوٹ نکلے،جن میں ایک کوانہوں نے الٹادیکھا تو وہ نئی نوٹ کی اسکین کاپی تھی۔ یہ دیکھ کر پنیت حیران رہ گئے۔پنیت نے اے ٹی ایم کی قطارمیں موجودلوگوں کے ساتھ بینک سے اس کی شکایت کی اور بینک حکام پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ اس کے بعدوہاں  بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا، جس کی وجہ سے پولیس کو بلایا گیا۔بھیڑ نے اس بات کی جانچ کی مانگ کی کہ اے ٹی ایم کے اندر نقلی نوٹ کس طرح پہنچے۔ پنیت گپتا نے ایس  بی آئی کے خلاف پولس میں شکایت بھی درج کرائی۔کوتوالی انچارج انسپکٹر بھرت گوتم نے بتایا کہ قصبہ رہائشی رتک گپتا نے اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم سے1000 روپے نکالے تھے۔ اے ٹی ایم سے دودوہزارروپے کے پانچ نوٹ نکلے۔ ان میں دو ہزار کا ایک نوٹ جعلی نکلا جو ممکنہ کمپیوٹر سے اسکین کی طرف سے اے ٹی ایم میں ڈالاگیاتھا۔ اس معاملے کی تحریر تھانے میں دی گئی ہے۔اس درمیان اسٹیٹ بینک کے علاقائی مینیجر آربی ترویدی نے بتایاکہ بینکوں میں جوکرنسی جا رہی ہے وہ بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بھیجی ہوئی ہے۔ اے ٹی ایم میں ریزرو بینک کی طرف سے بھیجی گئی نئی کرنسی ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں یہ کہنا تو غلط ہو گا کہ اے ٹی ایم سے دوہزارروپے کاجعلی نوٹ نکلا۔ بہر حال ہم پورے معاملے کی جانچ کرا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...