سیکولرزم کو بچانے کی ذمہ داری صرف مسلمانوں کی نہیں ،راجستھان اورمدھیہ پردیش میں اقلیتوں کونظراندازکرنے پر مفتی اعجازارشدقاسمی کااظہار افسوس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2018, 3:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 6/اکتوبر (ایس او نیوز/شارب ضیاء) آج ملک انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے۔ ایک طرف ہندو ۔مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ملک کو فرقہ پرستی اور نفرت کی آگ میں جھونک کر فرقہ پرست طاقتیں انگریزوں کے بانٹو اور راج کرو کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔ وہیں سیکولر جماعتیں بھی اب اپنے اس قول و قرار سے ہٹ رہی ہیں جو انہوں نے کیا تھا سیکولر زم کے تحفظ کے لیے کیاتھا۔ آج کانگریس جیسی سیکو لر جماعت پر یہ الزام عائد ہورہا ہے کہ وہ نرم ہندتو کے راستے پر چل پڑی ہے۔ان خیالات کااظہارمشہور اسلامی اسکالراوردانشورمفتی اعجازارشدقاسمی نے کیا۔

انہوں نے کانگریس کے فرضی سیکولرزم پرآئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں خاص کر مسلمان ، دلت اور دبے کچلے پسماندہ سماج کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ نہ اقلیتیں بالخصوص مسلمان محفوظ ہیں اور نہ ہی دلت اور آدیواسی۔ انہیں دوسرے درجہ کا شہرے بنانے کی کوشش ہورہی ہے اور سیکولر جماعتیں خاموش ہیں۔ اس وقت راجستھان سمیت ملک کی تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔کہاجاتاہے کہ اگر کسی کے وجود کوختم کرنا ہے تو اس کو سیاسی اعتبار سے کچل دو وہ بے موت مرجائے گا۔ آج یہی حال مسلمانوں اور پسماندہ سماج بالخصوص دلت اور آدیواسی لوگوں کیساتھ اپنایا جارہا ہے۔

دلتوں کیلئے  ریزرویشن ہونے کے باوجود ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جاتا ہے جو اپنے لوگوں کے نہیں بلکہ پارٹیوں کے ماؤتھ پیس ہوں اور انہیں کی آواز بن کر رہ جائیں۔بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیتے ہوئے الیکشن کے بعد یہ پرچار کرنے میں لگ جاتی ہے کہ مسلمانوں نے اس کو ووٹ دیالیکن جب مسلمانوں کی نمائندگی کی بات آتی ہے تواگرمگرکرکے اس کو ٹال دیتی ہے۔ کانگریس جو شروع سے ایک سیکولر پارٹی رہی اور اس نے ہمیشہ اس بات کا اعلان کیا کہ وہ غریبوں اور کمزوروں کی پارٹی ہے خود کانگریس صدر راہل گاندھی نے ابھی حال ہی میں اپنے ٹوئیٹ میں اس بات کا اعتراف کیاتھا کہ ان کی پارٹی سماج کے ہر غریب اور کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔

مفتی اعجازارشدقاسمی نے یہ بھی کہاکہ سچر کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اب اس بات پر بحث کی ضرورت نہیں ہے کہ غریب کون ہے۔اس لیے ہماری ان پارٹیوں سے اپیل ہے کہ وہ مسلمانوں اور کمزورسماج کو ان کی آبادی کے حساب سے ٹکٹ دیں۔ اگر ہم راجستھان کے ادے پور کمشنری کی ہی بات کریں تو وہاں پر آج تک ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔مدھیہ پردیش میں بھی ایک سوپچپن امیدواروں کی لسٹ میں ایک مسلمان کوجگہ دی گئی۔ خوددہلی جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ہے کانگریس پارٹی کے لیڈر جگدیش ٹائٹلر نے میڈیا رپورٹ کے مطابق دھمکی دی تھی کہ مسلمانوں کو دہلی سے لوک سبھا کے ٹکٹ کا خواب دیکھنا بند کردیناچاہیے۔

راجستھان اورمدھیہ پردیش میں سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کو نظر انداز کررہی ہیں۔ ہماری ان سے اپیل ہے کہ اگر انہیں مسلمانوں کا ووٹ چاہئے تو انہیں ٹکٹ دینا پڑے گا۔ بہ صورت دیگر انہیں یہ بھول جاناچاہیے کہ مسلمان ان کے بندھوا مزدور ہیں اور ان کو ووٹ دینا مسلمانوں کی مجبوری ہے۔ مسلمانوں کو یہ ڈر دکھایاجارہاہے کہ فرقہ پرست طاقتیں آجائیں گی لیکن سیکولر پارٹیوں کو یہ نہیں بھولناچاہیے کہ آئین اور قانون بچانا صرف مسلمانوں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ان کی بھی اتنی ذمہ داری ہے اور دوسرے سماج کے لوگوں کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے۔ اگر مسلمانوں کو ان کی آبادی کے اعتبار سے ٹکٹ نہیں دیاگیا تو پھر ہم مجبور ہوں گے سیکولر جماعتوں کیخلاف تحریک چلانے کے لیے اس لیے ہماری ایک ہی مانگ ہے کہ مسلمانوں کوان کی آبادی کے اعتبارسے ٹکٹ دیا جائے اور دلت اور پسماندہ سماج کو نظر انداز کر کے انہیں ہلکے میں نہ لیاجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...