مجھے جیل بھیجنا بعد کی بات ،پہلے یڈیورپا خود جیل جانے سے بچ جائیں : سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ اگست(ایس او نیوز؍ عبدالحلیم منصور)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے اس بیان پر کہ جب تک وہ سدرامیا کو جیل نہیں بھیج دیتے،چین سے نہیں بیٹھیں گے، طنز کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جیل بھیجنا تو بعد کی بات ہے پہلے خود جیل جانے سے بچ جائیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس سوال پر کہ یڈیورپانے سدرامیا کو جیل بھیجنے کی قسم کھائی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یڈیورپا اب اگر جیل جانے سے بچ جائیں تو وہی ان کیلئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یڈیورپا کو یہ علم ہوچکا ہے کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی ریاست کے اقتدار پر نہیں آسکے گی۔ اسی لئے مایوسی کے عالم میں ایسی بے تکی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی اقتدار پر لوٹ آئے ایسا کوئی کارنامہ ریاستی بی جے پی قائدین ہوں یا مرکز کی مودی حکومت نے انجام نہیں دیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کے دورۂ کرناٹک کے موقع پر ریاستی قائدین کو ان کی لتاڑ سے خوفزدہ ہوکر یڈیورپاکو یہ یاد آگیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی اپوزیشن پارٹی ہے، ورنہ اتنے دنوں سے یڈیورپاکو ریاستی حکومت پر کرپشن کے الزامات کا خیال کیوں نہیں آیا؟۔ آج وسنت نگر کے پیالیس روڈ پر محکمۂ تعمیرات عامہ کے افسران کیلئے کوارٹرس کا افتتاح کرنے کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کل بی جے پی کے احتجاج کے دوران یڈیورپا کی طرف سے کی گئی تقریر کو ردعمل کیلئے ناقابل قرار دیا۔ ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق سوال پر سدرامیا نے کہاکہ اس ضمن میں انہوں نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی سے بات چیت کی ہے۔ عنقریب ان کی طرف سے ہدایت ملتے ہی توسیع کی جائے گی۔ اس سوال پر کہ وزارت داخلہ کا قلمدان کسے سونپا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے برجستہ جواب دیا کہ جب سونپوں گا تو بتا دوں گا کہ کسے دے رہا ہوں ۔ پولیس والوں کیلئے کوارٹرس کی تعمیر کے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ بوسیدہ عمارتوں کو منہدم کرکے نئی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا، رکن پارلیمان پی سی موہن ، کارپوریٹر وسنت کمار، چیف سکریٹری سبھاش کنٹیااور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...