سعودی نوجوان نے برقی زینوں میں پھنسے بچے کی جان بچا لی،گورنر کی جانب سے عمر العثیم کی حوصلہ افزائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 3:07 PM | خلیجی خبریں |

ریاض26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں برقی زینوں میں پھنس جانے والے ایک کم سن بچے کی جان بچانے پر ایک مقامی نوجوان کی عوامی اور حکومتی سطح پر اس کی تحسین کی جا رہی ہے۔ القصیم گورنری میں ایک عمارت میں برقی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ایک بچہ اچانک درمیان میں معلق ہو گیا تھا۔ سعودی عرب کے ایک نوجوان نے کئی فٹ کی بلندی سے گرنے سے قبل ہی بچے کو بچا لیا۔ بچے کی جان بچانے کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوٖظ ہو گیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد القصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے عمر العثیم کو اپنے دفتر میں مدعو کیا جہاں بچے کی زندگی بچانے پر اس کی تحسین اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ویڈیو فوٹیج میں ایک بچے کو برقی سیڑھیوں کے درمیان پھنسے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچہ دوسری منزل پرسیڑھیوں میں معلق ہو گیا تھا۔ اس سے قبل کہ بچہ نہایت بلندی سے گرتا عمر العثیم نے اس کی زندگی بچالی۔ بچہ سیڑھیوں میں اس وقت پھنس گیا جب اس کے والدین اس سے آگے نکل گئے تھے۔بچے کے والدین نے بھی عمر العثیم کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی بڑے پیمانے پر تعریف وتحسین کی جا رہی ہے اور اس کی بروقت امدادی کوشش کو سراہا جا رہا ہے۔

شامی شہر حلب پر بموں کی بارش، روس اور مغربی دنیا کی ایک دوسرے پر الزام تراشی: گزشتہ چند روز کے دوران شامی شہر حلب پر بموں کی بارش کے بعد روس اور مغربی دنیا نے بڑھتی کشیدگی کے لیے ایک دوسرے کو قصور وار قرار دیا ہے۔ نیویارک میں عالمی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ جو کچھ حلب میں ہو رہا ہے، وہ وحشیانہ اقدام اور جنگی جرم ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس ڈراؤنے خواب کو ختم کریں۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر وتالی چُرکین نے کہا کہ اب شام میں قیام امن تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ شامی اور روسی جنگی طیاروں نے حلب کے باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی محصور حصے پر مسلسل بمباری کی، جس کے نتیجے میں دو سو تیس سے زائد شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...