سعودی شاہ کے نئے فرامین، کابینہ میں رد وبدل، نئے وزراء کا تقرر;وزیر مملکت برائے سول سروس خالد العرج سے قلم دان واپس، تحقیقات کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 5:01 PM | عالمی خبریں |

ریاض23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کی شب بعض نئے فرامین جاری کیے ہیں۔ان کے تحت کابینہ میں ردو بدل کیا گیا ہے اور بعض داخلی پالیسیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں ایک فرمان کے تحت یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن فیصلہ کن طوفان میں حصہ لینے والے فوجیوں کو دو ماہ کی تن خواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔شاہ سلمان نے ایک اور فرمان کے تحت سعودی عرب میں تمام سطحوں کے طلبہ کے امتحان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل لینے کا حکم دیا ہے۔شاہ سلمان نے نئے فرامین کے ذریعے کابینہ میں رد وبدل اور بعض عہدوں پر نئے تقرر کا بھی اعلان کیا ہے۔ شہزادہ خالد بن سلمان کو امریکا میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو توانائی سے متعلق امور کا وزیر مملکت اور شہزادہ فہد بن ترکی کو سعودی عرب کی برّی فوج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔سعودی فرمانروا نے وزیر اطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل الطریفی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر عواد العواد کو وزارت اطلاعات اور ثقافت کا قلم دان سونپا ہے۔نئے شاہی فرامین کے مطابق سعودی عرب کی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن مسعد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد عبدالمالک الشیخ کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر مملکت برائے سول سروس خالد العرج کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ عصام بن سعد بن سعید وزیر مملکت برائے سول سروس ہوں گے۔شاہی فرمان کے تحت ناصر الداؤد کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ نیز ابراہیم العمر کو سرمایہ کاری کونسل کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔ادھر شہزادہ سلمان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبدالرحمن العاصمی کو بھی ان کے منصب سے الگ کر دیا گیا ہے۔سعودی فرمانروا کے ہفتہ کی شب رات گئے جاری کئے جانے والے فرامین کے مطابق فیصل بن خالد بن سلطان کو شمالی علاقے کا گورنر جبکہ عبدالعزیز بن سعد کو گورنر حائل، عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کو نائب گورنر مکہ اور حسام بن سعودی کو گورنر الباحہ مقرر کیا گیا ہے۔ترکی بند ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود کو نجران کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فھد بن ترکی بن فیصل بن ترکی القصیم کے نائب گورنر ہوں گے اور احمد بن فھد بن سلمان مشرقی ریجن کے نائب گورنر بنائے گئے ہیں۔ فرمان کے مطابق محمد عبد الرحمان بن عبدالعزیز الریاض ریجن کے نائب گورنر ہوں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...