سعودی عرب: کانسرٹ میں رقص کے مخصوص انداز پر گلوکار گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2017, 5:30 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوب مغربی سعودی عرب میں ایک مقبول گلوکار کو ایک کانسرٹ کے دوران ’ڈیبنگ‘ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈیبنگ رقص کا ایک ایسا انداز ہے جس میں ڈانس کرنے والا ایک بازو سے چہرہ چھپاتا ہے اور دوسرے بازو کو اپنے پیچھے کی جانب بڑھاتا ہے۔سعودی شہری عبد اللہ الشہانی ایک ٹی وی میزبان اور اداکار ہیں جنھوں نے طائف میں ایک میوزک فسٹیول کے دوران یہ انداز اپنایا۔
قدامت پسند سعودی عرب میں ڈیبنگ ممنوع ہے کیونکہ حکام کے خیال میں یہ انداز منشیات کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔
عبد اللہ الشہانی کی ڈیبنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور ہزاروں لوگوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ڈیبنگ نے امریکی شہر اٹلانٹا میں تقریباً دو سال قبل ہپ ہاپ کلچر میں جنم لیا مگر مشہور شخصیات، کھلاڑیوں، فنکاروں، سیاستدانوں جیسے کہ پال رائن اور ہلری کلنٹن کے اس انداز کو اپنانے کے بعد اسے عالمی مقبولیت ملی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے نیشنل کمیشن برائے انسدادِ منشیات نے حال ہی میں اس انداز کو ملک میں ممنوع قرار دیا تھا کیونکہ ان کی نظر میں رقص کے اس انداز کا چرس کے استعمال سے تعلق ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پوسٹر پر ڈیبنگ کے ’نوجوان نسل اور معاشرے پر منفی اثرات‘ کے بارے میں بتایا گیا ہے اور لوگوں کو اسے اپنانے کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے۔گلوکار عبد اللہ الشہانی نے منگل کی صبح ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معافی بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی معزز حکومت اور شائقین کو غیر متوقع اور غیر دانستہ طور اس انداز کو اپنانے کی معافی مانگتا ہوں۔ برائے مہربانی میری معافی قبول کر لیں۔‘

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...