پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں ’’الصمصام ششم‘‘ کا اختتام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th October 2017, 9:30 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی شاہی برّی افواج اور پاکستان آرمی کی مشترکہ جنگی مشقیں الصمصام ششم ختم ہوگئی ہیں۔یہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہی ہیں اور ان کے دوران میں سعودی شاہی بری فوج اور پاک آرمی کے دستوں نے جدید ہتھیار چلانے، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے دوران پرواز کودنے، باردوی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے، چھاپا مار کارروائیوں اور لڑاکا دستوں نے حالتِ جنگ میں گشت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ان فوجی مشقوں کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’الصمصام ششم میں دونوں فوجوں کی جنگی تیاریوں، صلاحیت اور پیشہ واریت کی عکاسی ہوئی ہے۔ ان کا کمان اور کنٹرول کے تصور کی مضبوطی اور فعالیت کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔ مشقوں میں شریک دستوں نے اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے اور دو نوں پارٹیوں میں مکمل ہم آہنگی دیکھنے میں آئی ہے‘‘۔بیان کے مطابق مشقوں کی اختتامی ڈرل کامیابی سے وقوع پذیر ہوئی ہے۔اس کے دوران میں مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاکستان آرمی کی تیسویں کور کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق ،سعودی عرب کی شاہی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبدالرحمان الشہری اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے دوسرے متعدد سینیر کمانڈنگ افسر بھی موجود تھے۔اس موقع پر میجر جنرل الشہری نے اپنی تقریر میں پاکستان کی حکومت اور آرمی کا سعودی عرب کی شاہی برج فوج کے دستوں کی شاندار میزبانی اور استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مشقوں کے تمام مراحل میں حصہ لینے والے افسروں اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ ان مشقوں سے سعودی عرب کی زمینی افواج کو اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر اور مؤثر بنانے کا موقع ملا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...