یو این مندوب کی سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سے ملاقات
ریاض،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔دی میستورا اور عادل الجبیر کی ملاقات اردن کے صدر مقام عمان کے مغرب میں بحر مردار میں عرب سربراہ کانفرنس سے قبل عرب وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کیبحران کی تازہ ترین صورت حال، جنیوا مذاکرات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔عادل الجبیر نے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں بھی یو این امن مندوب سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملاقات میں شام کے بحران اور اس کے حل کے لیے جاری مساعی پر بات چیت کی گئی۔