فضائی کارروائی میں دلہن سمیت تقریب کے کم از کم 20 شرکا ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 1:25 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 24اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا )شمالی یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شادی کی ایک تقریب پر کی گئی فضائی کارروائی میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات پیر کے روز شعبہ صحت سے منسلک اہلکاروں نے بتائی ہے، ایسے میں جب سماجی ذرائع ابلاغ پر انتہائی مہلک بمباری کی تصاویر شائع ہوئیں۔ اسی ہفتے یمن کی شہری آبادی کو ہدف بنائے جانے کا یہ تیسرا واقع ہے۔شمالی صوبہ حجہ میں صحت سے وابستہ اعلیٰ اہلکار، خالد النادری نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، جو اْس خیمے میں موجود تھے جو بانی قیس کے ضلعے میں منعقدہ شادی کی تقریب میں لگایا گیا تھا۔اْنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دلہن بھی شامل ہے۔اسپتال کی سربراہ، محمد السعملی نے بتایا کہ دولہا اور 45 دیگر زخمیوں کو مقامی الجمہوری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ صحت سے وابستہ حکام نے لوگوں سے خون کے عطیے کی اپیل کی ہے۔اسپتال کے نائب سربراہ، علی ناصر الضہیب نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں 30 بچے شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں تیز دھار آلہ لگا ہے، جب کہ متعدد کے اعضا تن سے جدا ہوگئے ہیں۔نشانہ بننے والے مقام کی فٹیج میں جسم کے اعضا بکھرے پڑے ہیں، جب کہ سبز قمیض میں ملبوس ایک بچہ مرنے والے ایک شخص کی لاش سے لپٹ کر رو رہا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان، عبدالحکیم الکہلان نے کہا ہے کہ مزید حملے کے خوف کے باعث ابتدائی طور پر ایمبولنس کی گاڑیاں حملے کے مقام تک نہیں پہنچ پا رہی تھیں، چونکہ پہلے حملے کے بعد جیٹ طیارے ابھی فضا میں پرواز کر رہے تھے۔اتوار کی رات حجہ کے ضلعے کے مختلف مقام پر ایک اور فضائی کارروائی ہوئی جس میں النادری کے مطابق، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...