ایرانی برتاؤ کے خلاف دنیا مضبوط موقف اپنائے: شاہ سلمان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:15 PM | عالمی خبریں |

ظہران /ریاض 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ظہران میں اتوار کو انتیسویں عرب سربراہ جلاس کا افتتاح کردیا ہے۔ عرب لیگ کا یہ سربراہ اجلاس شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ثقافتی مرکز میں ہورہا ہے۔شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’’مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے‘‘۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔انھوں نے عرب لیگ کے اس سربراہ اجلاس کو ’’القدس کانفرنس‘‘ سے موسوم کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں ہر کسی کو یہ باور کرایا جاسکے کہ فلسطین عرب عوام کے ضمیر میں جاگزیں ہے۔ شاہ سلمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مشرقی القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔انھوں نے فلسطینیوں کے لیے 20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا علان کیا ہے۔اس میں سے پانچ کروڑ ڈالرز فلسطینی مہاجرین کی ذمے دار اقوام متحدہ کی ایجنسی اْنروا کو دیے جائیں گے اور پندرہ کروڑ ڈالرز مقبوضہ القدس میں اسلامی وقف اسپورٹ پروگرام کے لیے دیے جائیں گے۔سعودی فرماں روا نے خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ کردار کے خلاف اقوام متحدہ کا ایک مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ان کے بہ قول ایران کے اس کردار کی وجہ سے خطے میں بد امنی پھیل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عرب قومی سلامتی ایک مکمل اور ناقابل تقسیم نظام ہے۔انھوں نے عرب قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایک منصوبہ پیش کیا۔انھوں نے ایک عرب کلچرل سمٹ کے قیام کے لیے سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔کانفرنس کے آغاز پر میزبان سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ہم ایران کی جانب سے عرب خطے میں کی جانے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی ان ممالک میں بیجا مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایرانی برتاؤ روکنے کے لیے مضبوط موقف اختیار کرے۔لیبیا کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لیبیا کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ تمام عرب ممالک ایک یونٹ ہیں اور انہیں ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔الظہران میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ فلسطینیوں کی ہر طرح کی حمایت ہم سب پر واجب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس پر فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کو ابدی اور دائمی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ فلسطینی قوم کو ان کی آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام میں ان کی ہرطرح سے مدد کی جانی چاہیے۔انہوں نے شام میں داعش کی شکست پر عرب ممالک اور عالمی برادری کو مبارک باد پیش کی اور شام میں جاری تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ خطے میں جاری بحران عرب اقوام کی سلامتی کا حصہ ہیں اور انہیں ہرصورت میں حل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش بحران تمام عرب ممالک کے نزدیک یکساں اہمیت کے حامل ہونے چاہئیں اوران کا حل سب کے لیے اولین ترجیح ہو۔ تمام عرب ممالک کو مشترکہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے موثر مذاکرات کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کے بارے میں متنازع اعلان کے بعد عرب ممالک کی طرف سے کم زوری کا مظاہرہ کیا گیا۔ تمام عرب ممالک کو قضیہ فلسطین کے حوالے سے صدر محمود عباس کے ویڑن کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے خطے میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ایرانی مداخلت خطے میں عرب ممالک کے لیے نیک شگون نہیں۔ ایران یمن میں ایک مخصوص مافیا کی مدد کررہا ہے جس نے سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں افریقی یونین کے ہائی کمیشن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینیوں کی امداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عرب ممالک کو فلسطینی قوم کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہوگی۔افریقی یونین کے ہائی کمیشنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...