شاہ سلمان 2018ء کے اوائل میں امریکا کا دورہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2017, 7:56 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،7؍ستمبر(ایس او نیو؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکا کی دعوت قبول کر لی ہے۔ شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018ء کے آغاز میں امریکا کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہ سلمان نے امریکی صدر کو ٹیلیفون کیا تھا۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں عالمی امور، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور امریکی اور سعودی اقوام کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا عید ملن یکم شوال کو تزک و احتشام سے منایا گیا

یکم شوال 15 جون 2018کو  جدہ شہر کے بیچوں بیچ بہت ہی خوبصورت پاریس ہال میں بی سی جدہ کے ممبران کے لئے عید ملن منعقد ہوا. کثیر تعداد میں ممبران اور مہمانان بھی شریک ہوئے. پروگرام کا اغاز مولوی عفان ادیاور کی خوش آواز تلاوت کلام پاک سے ہوا.

مسجد الحرام میں غیر ملکی شخص کی خودکشی

سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر ...

مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات پر ایک نظر

مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی نظروں میں سعودی سکیورٹی اہل کار نمایاں ترین حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں۔ یہ اہل کار مسجد کے تمام حصوں اور راستوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے عبادت کے لئے پْرسکون ماحول یقینی بنانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔