سعودی ولی عہد نے خامنہ ای کو مشرق وسطیٰ کا ہٹلر قر ار دیدیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 12:52 PM | عالمی خبریں |

ریاض،24/نومبر(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کو ʼمشرقِ وسطیٰ کا نیا ہٹلر قرار دے دیا ہے، کرپشن کیخلاف جاری کارروائی سے ایک کھرب ڈالر بازیاب ہونے کی امید ہے ۔ انھوں نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ʼہم نے یورپ سے سیکھا ہے کہ خوشامدانہ پالیسی کام نہیں کرتی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے نئے ہٹلر مشرقِ وسطیٰ میں وہ دہرائیں جو ہٹلر نے یورپ میں کیا تھا۔محمد بن سلمان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور اس کے ہم خیال عرب ملک خطے میں بڑھتے ہوئے ایرانی اثر و نفوذ پر بند باندھنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی پشت پناہی سے اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے ملک میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے بارے میں کہا: ʼہمارے ملک نے 1980 کے بعد سے اب تک بدعنوانی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ ہمارے ماہرین کا اندازہ ہے کہ ہر برس حکومتی اخراجات کا دس فیصد کے قریب بدعنوانی کی نذر ہوتا رہا ہے‘۔انھوں نے کہا کہ ʼمیرے والد (شاہ سلمان) نے دیکھا کہ اس قدر بدعنوانی کے ساتھ جی20 میں رہنا ممکن نہیں ہے‘۔سعودی ولی عہد کے مطابق سرکاری ادارے دو سال تک تحقیقات کرتے رہے جس کے بعد سے دو سو افراد کے نام سامنے آئے جن سے اس وقت پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔محمد بن سلمان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ایک کھرب ڈالر بازیاب ہونے کی امید ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...