سعودی سرحد پر دراندازی کی کوشش ، 20حوثی باغی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2017, 11:10 AM | خلیجی خبریں |

ریاض ،14؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے صوبے جازان میں تعینات مملکت کی فوج نے بدھ کی شب عسکری کارروائیاں کرتے ہوئے یمن کے ضلع حرض میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر صالح کے پاسداران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ یمنی علاقہ سعودی عرب کی سرحد سے 9کلو میٹر دور ہے۔یمنی باغیوں کی سعودی سرحد کی جانب نقل و حرکت نظر میں آ جانے کے بعد سعودی فوج نے توپ خانوں کے ذریعے ان مسلح عناصر کو نشانہ بنایا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ،سعودی سرحد کی جانب پیش قدمی سے قبل باغی ملیشیاؤں نے کئی راکٹ داغے جو غیر آباد علاقوں میں گرے۔عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی فوج کارروائی کے دوران یمنی ملیشیا کے 20سے زیادہ ارکان کو ہلاک کرنے میں کامیابی ملی ،جب کہ متعدد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ علاوہ ازیں بعض اہم گڑھ بھی تباہ کر دئیے گئے جہاں ان ملیشیا کے عناصر نے پناہ لے رکھی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...