سرحد پر سعودی فوج کی کارروائی، 15حوثی باغی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 23rd July 2017, 7:46 PM | خلیجی خبریں |

ریاض23جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): سعودی عرب کی فوج نے ہفتے کے روز مملکت کی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے ارکان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔حوثی ملیشیا کے جنگجو مملکت کے صوبے عسیر کے مقابل سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں داخل ہو گئیاور سعودی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کا مقصد اولین صفوں میں موجودعسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو پسپا کر ڈالا۔ اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جب کہ دیگر عناصر فرار ہو گئے۔ادھر ہفتے کی ہی رات جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی یمنی باغی ملیشیاؤں کی جانب سے سعودی ضلعے کی سمت راکٹ داغے جانے  کے بعد کی گئی۔ علاوہ ازیں سعودی فوج کے توپ خانوں نے یمن کے علاقے حرض میں حوثی ملیشیا کے عناصر کے ایک مجمع کو گولہ باری کا نشانہ بنایا، یہ لوگ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدکوپارکرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...