سعودی سرحد کے نزدیک 3 کمانڈروں سمیت 70 حوثی ہلاک اور 40 قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:11 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے ساتھ سرحد کے نزدیک عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کی ہمنوا فورس کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

پہلی کارروائی سعودی سرحد کے نزدیک واقع یمنی صوبے حرض میں وادی عبداللہ کے علاقے میں کی گئی۔ اس میں یمنی فوج کے پیدل دستوں نے حصہ لیا اور ان کو سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں اور سعودی توپ خانوں کی معاونت حاصل تھی۔ باغی ملیشیا کے عناصر نے سعودی سرحد پر نگرانی کی چوکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ اس دوران 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بقیہ فرار ہو گئے۔

دوسری کارروائی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع علاقے مرکز الربوعہ کے مقابل کی گئی جہاں سعودی افواج نے باغی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ ٹھکانے گنجان آباد علاقوں میں راکٹ داغے جانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ان ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں موجود مسلح عناصر میں کم از کم افراد مارے گئے۔ کارروائی میں سعودی فوج کے پیدل دستوں نے حصہ لیا جب کہ انہیں عرب فضائیہ کی معاونت بھی حاصل رہی۔

تیسری کارروائی پہلی دو کے مقابلے میں زیادہ بڑی تھی اور یہ پورے ایک روز جاری رہی۔ یہ کارروائی سعودی عرب کے علاقے نجران کے مقابل علاقے میں کی گئی جہاں آپریشن کنٹرول اینڈ کمانڈر روم نے حوثی ملیشیا کے عناصر اور عسکری گاڑیوں کو نجران کی سمت سعودی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ سعودی افواج نے گھات لگا کر کارروائی کی اور ساتھ ہی اتحادی طیاروں نے شدید بم باری بھی کی۔

اس طرح سعودی افواج نے ان کارروائیوں کو اختتام پر پہنچایا۔ کارروائیوں میں 40 سے زیادہ حوثی عناصر ہلاک کر دیے گئے جن میں 3 اہم کمانڈر شامل ہیں اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ باغی ملیشیا کی 15 سے زیادہ عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور درجنوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...