خمینی انقلاب نے ہشت گردی اور انتہا پسندی کی بنیاد رکھی;ہماری منزلیں آسمانوں سے آگے ہیں:سعودی نائب ولی عہد

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 8:16 PM | عالمی خبریں |

ریاض،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا ملک پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ اقتصادی، سماجی اور تفریحی ترقیاتی شعبوں میں جامع اصلاحات پر کام کر رہا ہے۔ انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی قوم کی منزلیں آسمانوں سے بھی آگے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ انہیں ٹرمپ سے مل کران کا موقف جان کرخوشی ہوئی۔ ٹرمپ امریکا کوصحیح سمت میں آگے لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکاکے اتحادیوں کو واشنگٹن میں جمع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سعودی عرب میں ترقیاتی شعبوں اور معاشی میدان میں انقلابی تبدیلیوں کے آغازکے دو سال پورے ہونے پر بات کرتے ہوئے سعودی نائب ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پورے اعتماد کے ساتھ طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق ملک میں اقتصادی اور سماجی تبدیلیاں لارہا ہے۔ریاض میں شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر میں لیا گیا یہ انٹرویوان کا حالیہ مہینوں میں سب سے طویل مکالمہ ہے۔اپنے اس انٹرویو میں سعودی نائب ولی عہد نے خارجہ پالیسی، سعودی تیل کمپنی ارامکو کے شیئرزمیں شراکت، مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کی پالیسی، تفریحی شعبے میں ڈویلپمنٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی اخبار کود یے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اصلاحات کی جوہری اور بنیادی شرط عوام کی طرف سے تبدیلی کی رغبت کا اظہار ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اگر عوام تبدیلی کے لیے تیار نہ ہوں۔ موجودہ حالات میں سعودی قوم تبدیلی کے لیے مکمل طور پر قانع ہے۔ ہماری منزل اورعزائم آسمانوں سے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی نوجوانوں اور ہرعمر اور طبقے کے افراد میں تبدیلی کی امنگ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائے عامہ کے ایک مرکز کے چیئرمین عبداللہ الحقیل انہیں بتایا کہ ایک تازہ سروے میں 85 فی صد شہریوں نے کہا کہ وہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور تبدیلی کی ترجیحات کو پسند کرتے ہیں۔ انہیں مجبور نہیں کیا گیا، موجودہ حکومت دوسری انتظامیہ سے مختلف ہے۔77 فی صد کا کہنا ہے معاشی اصلاحات کے ویڑن 2030ء کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔ 82 فی صد نے ملک میں حکومت کے تفریحی منصوبوں کی مکمل تائید اور حمایت کی ہے۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انہیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ٹرمپ میں امریکا کو درست سمت میں لانے کا جذبہ موجود ہے۔ باراک اوباما کی نسبت سعودیہ کو ٹرمپ پر زیادہ اعتماد ہے۔ توقع ہے کہ امریکی صدر اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں ے کہا کہ اگرچہ اقتدار سنھبالنے ٹرمپ کو ابھی 100 دن مکمل نہیں ہوئے مگر انہوں نے امریکا کے تمام روایتی حلیفوں کو اپنے قریب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما کی حکومت نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی مخالفت کی تھی جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کھل کرحمایت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے پروگرام پربات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کا وضع کردہ اصلاحات کا پروگرام درست سمت میں آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بجٹ میں خسارہ کم ہوا ہے۔ تیل کے سوا دوسرے شعبوں سے ریونیو میں اضافہ ہوا۔ سنہ 2014ء کی نسبت 2016ء میں تیل کے سوا دوسرے شعبوں میں آمدن میں غیرمعمولی اضافہ ہو اور اس اضافے کی شرح 64 فی صد تک جا پہنچی۔ایک سوال کے جواب میں نائب ولی عہد کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور شہریوں کو رہائش کے مسائل اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں مگر ان مسائل کے حل کے لیے پوری جانفشانی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ توقع ہے سنہ 2019ء سے 2021ء تک یہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔
سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب مقامی اسلحہ سازی کی صنعت میں بھی بہ تدریج خود کفیل ہو رہا ہے۔ سعوی عرب دوسرے ملکوں سے چھوٹے ہتھیاروں کی خریداری پر کھربوں ڈالر کی رقم خرچ کرتا رہا ہے مگر اب اس میں 60 سے 80 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔ وہ اسلحہ اور جنگی سامان جو ہم دوسرے ملکوں سے منگواتے تھے اب خود تیار کرکے دوسرے ملکوں کو فروخت کرنے لگے ہیں۔
سعودی عرب سالانہ دوسرے ملکوں سے 14 ارب ڈالر مالیت کی گاڑیاں خریدتا تھا مگر اب مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ تفریحی شعبے کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں سیاحت ترقی کر رہی ہے۔ سعودی شہری دوسرے ملکوں کو سیاحت کے لیے جانے کے بجائے اپنے ملک میں سیاحت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یوں سیاحت کے شعبے میں سعوی عرب کو سالانہ 22 ارب ڈالر کی بچت ہو رہی ہے۔
 انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اتحاد اور شراکت کی نوعیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا برابری کی سطح پر باہمی احترام کے اصولوں پرمبنی تعلقات استوار رکھنے پرقائم ہیں۔ سعودی عرب امریکا کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بننا چاہتا بلکہ باہمی احترام اور تمام شعبوں میں حقیقی شراکت کا قائل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم امریکا سے غیرمعمولی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ ہم ایک دوسرے پر دباؤ نہیں ڈالتے۔ اگر ہم میں سے کوئی دوسرے پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کرے تو اس کا نتیجہ الٹ ہوگا۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے سیمنا میں چلنے والی فلم کو دیکھنے کی حد تک رہا جائے۔سعودی عرب اور امریکا کی باہمی شراکت عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی یکساں اثر انداز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور موقف میں سعودی عرب اور امریکا ایک صفحے پر ہیں۔ سعودی عرب اپنے ہاں مذہبی انتہا پسندی یا فرقہ واریت کو برداشت نہیں کرے گا۔ فرقہ پرستی کے بیج سنہ 1979ء میں ایران میں برپا ہونے والے انقلاب میں بوئے گئے اور آج دنیا اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انتہا پسندوں نے مسجد حرام پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تو یہ بھی شعیہ انتہا پسندی کا رد عمل تھا۔یہ بات ہم پورے وثوق سے کہتے ہیں کہ خمینی انقلاب دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا موجب بنا ہے۔ اب ہم انتہا پسندی کے چنگل سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے مذہب اور اسلام کی درخشندہ روایات سے دستبر بردار ہوجائیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...