سعودی ولی عہد کا امریکی وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ
ریاض،16جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کوٹیلی فون کر کے انہیں موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔سعودی ولی عہد نے اس تنظیم کے خلاف لڑنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد میں امریکا کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے باورکرایا کہ دہشت گردی اور اس کی سپورٹ اور فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھناناگزیرے۔ٹیلیفونک رابطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شدت پسندی کے انسداد کے واسطے دونوں ملکوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔