"نیوم" منصوبے کی کامیابی میں اہم ترین عنصر سعودی عوام ہیں : شہزادہ محمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2017, 4:31 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،25؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا کہنا ہے کہ "NEOM" منصوبے میں سعودی افرادی قوت مرکزی نمائندگی کی حامل ہو گی۔ اس منصوبے کے لیے مطلوب سرمایہ کاری کا حجم 500 ارب ڈالر ہے۔سعودی ولی عہد نے یہ بات منگل کے روز ریاض میں "Future Investment Initiative" کے نام سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے پہلے روز ایک مذاکرے کے دوران کہی۔ تین روزہ کانفرنس میں 60 ممالک سے تعلق رکھنے والی 2500 شخصیات شریک ہیں۔ شہزادہ محمد کے مطابق عالمی تجارت کا 10% حصّہ بحرِ احمر کے راستے نئے اعلان کردہ منصوبے کے جائے وقوع کے نزدیک سے گزرتا ہے۔ یہ جگہ اطراف میں واقع دیگر علاقوں کی نسبت موسمی حرارت کے لحاظ سے دس درجہ زیادہ بہتر ہے۔سعودی ولی عہد کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام عوامل موجود ہیں۔ اس حوالے سے اہم ترین عنصر سعودی عوام کی خواہش اور عزم ہے۔شہزادہ بن سلمان نے "نیوم" منصوبے کے محل وقوع کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ہوا کے ذریعے توانائی حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی میں بہترین مقام ہے۔ اس کے علاوہ یہاں وافر مقدار میں دھوپ بھی موجود ہے جس سے شمسی توانائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس مقام پر گیس کے وسائل کے علاوہ تقریبا 2 لاکھ بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوم کا مں صوبہ سرمایہ کاری کا "خواب" دیکھنے والوں کی آرزو کی تکمیل ثابت ہو گا۔ جو دنیا میں کچھ نیا تخلیق کرنے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس مقام پر روایتی سرمایہ کاری کی کوئی گنجائش نہیں۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ "دنیا میں کوئی بھی فریق نیوم جیسا منصوبہ نہیں بنا سکے گا۔ الّا یہ کہ نیوم کا منصوبہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے اور اس کے بعد اس جیسا کوئی شہر قائم کیا جائے"۔انہوں نے واضح کیا کہ نیوم کے منصوبے میں تفریح جیسے روایتی سیکٹر بھی شامل ہیں مگر ہم ان کو مختلف صورت میں پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بائیو ٹیک اور روبو ٹیک جیسے غیر روایتی منصوبے بھی ہوں گے"۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ "ہم دنیا بھر سے جدت طراز اور باصلاحیت ترین افراد کو جمع کریں گے تا کہ ایک مختلف چیز سامنے آئے۔ یہ شہر جدید ترین طرز کا ہو گا۔ مختصرا یہ کہا جا سکتا ہے کہ نیوم میں تخیلاتی مواقع ہوں گے اس لیے کہ ہم مستقبل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں"۔اس سے قبل منگل کی صبح ریاض میں خادم حرمین شریفین کی سرپرستی میں سرمایہ کاری سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس"Future Investment Initiative" کا آغاز ہوا جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔اس کانفرنس کے مقاصد میں مملکت کے اندر قومی سطح پر تبدیلی کے منصوبے کی واضح حکمت عملی مرتب کرنا ہے اور اس کو سعودی ویڑن 2030 کو یقینی بنانے کے لیے ایک بنیادی عامل قرار دیا جا رہا ہے۔مذکورہ Future nvestment Initiative سے متعلق سرمایہ کاری فنڈ کے تحت زیر انتظام آنے والے اثاثوں کی مجموعی مالیت کے حجم کا اندازہ 22 ٹریلیئن امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...