حوثیوں کو ایرانی میزائل فراہمی عسکری جارحیت ہے: سعودی ولی عہد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th November 2017, 10:32 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 7؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض شہر پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی اور شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کو قابل ملامت قرار دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ سکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔اس دوران سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ایرانی نظام کا اپنی ہمنوا حوثی ملیشیا کو میزائل کی فراہمی میں ملوث ہونا ایرانی نظام کی جانب سے عسکری اور براہ راست جارحیت شمار ہوتی ہے جو کہ مملکت کے خلاف جنگی کارروائی کے مترادف ہے۔دونوں شخصیات کے درمیان بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس پارٹی نے کیا غیر رہائشی ہندوستانی ووٹروں کے لئے ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیٹرکے بطوربھٹکل کے قمر سعدا کا تقرر

بھٹکل کے مشہورغیر رہائشی سماجی خدمت گار اور سعودی عرب کے تاجر قمر سعدا صاحب کو کرناٹکا پردیش کانگریس کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ووٹنگ کے لئے وطن میں تشریف لانے والے این آر آئیز کے لئے’ ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیٹر‘ مقرر کیا ہے ۔

بھٹکل میں انڈین نوائط فورم کی جانب سے روزگار میلہ؛ چار سے پانچ لاکھ روپیوں میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مندوں کے لئے بھی سنہرا موقع

بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں بالشمول شرالی، مرڈیشور اور منکی کے لوگوں کے لئے جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں، انڈین نوائط فورم کی جانب سے  27 اپریل کو منعقد کئے جانے والے جاب فئیر  کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اس تعلق سے کافی لوگوں نے  فئیر میں شریک ہونے کے لئے اپنا نام درج کروایا ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام؛ خواتین کے لئے صحت بیداری کا بھی منعقد ہوا بہترین  پروگرام

  4/اپریل 2019 کوبھٹکل کمیونٹی جدہ نے موجودہ  حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پریشانیوں،  دشواریوں اور تناو  سے تھوڑا سا ارام اور پرسکون ماحول فراہم کرنے  ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام کیا جس میں بچوں  بڑوں اور بزرگوں اور خواتین کے لئے  بہت سارے تفریحی پروگرام منعقد کئے گئے. خیال رہے ...