سعودی ایئرلائن کی دوحہ کے لیے حج پروازیں روک دی گئیں،قطر کی ہٹ دھرمی عازمین حج کے سفر میں رکاوٹ بن گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 4:10 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی جنرل ایئر لائن آرگنائزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد دوحہ کے لیے حج پروازیں روک دی گئی ہیں۔ سعودی جنرل ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر نے ایک بیان میں کہا کہ قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی ایئرلائن نے قطری حکام سے کہا تھا کہ وہ دوحہ سے عازمین حج کو مملکت میں لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازوں کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دے۔ قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما الشیخ عبد اللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے قطر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلانا شروع کی تھیں۔گذشتہ جمعرات کو شاہ سلمان بن عبدالعزی نے قطر کے عازمین حج کو سعودی عرب کے لیے لیے فوری طور پر خصوصی طیارے بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ قطری عازمین حج کو سعودیہ لے جانے کے تمام اخرجات شاہ سلمان اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ شاہ سلمان نے قطری حجاج کرام کے لیے زمینی گذرگاہ بھی کھولنے کا حکم دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...