یمن : عدن میں کار بم دھماکا ، 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

عدن 14مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے شہر عدن میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ منگل کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے الدرین کے علاقے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقعے کی ابتدائی تصاویر میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔فروری میں داعش تنظیم نے عدن شہر میں یمنی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کو دْہرے خود کش حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک یمنی خاتون شہری اور اس کے تین بچے بھی شامل تھے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے پیر کے روز اعلان میں کہا ہے کہ وہ جنیوا میں تین اپریل کو ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ انسانی بنیادوں پر یمن کے لیے متعدد ممالک کی سپورٹ حاصل کی جا سکے۔ یہ بات یمن میں اقوام متحدہ کی نئی رابطہ کار لیز گرینڈی نے صنعاء4 پہنچنے پر بتائی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...