سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد کی ’’ریال سفارت کاری‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 7:35 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 24اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویڑن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کر رہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس ویڑن کے تحت ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے۔ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک سعودی عرب مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔برطانوی روزنامہ ٹائمز نے لکھا ہے کہ آرامکو کے حصص کی فروخت سے سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ ایک ’’عالمی پاور ہاؤس‘‘ بن جائے گا اور یہ دنیا میں سب سے بڑا سرمایہ کاری فنڈ بھی ہوگا۔اس سے حاصل کردہ رقوم سیسعودی عرب سے باہر سرمایہ کاری کی جائے گی۔زیادہ تر رقوم عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منصوبوں میں لگائی جائیں گی اور اس طرح خود سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اْوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے۔اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے دنیا میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے بورڈ گورنر میں بھی ایک نشست حاصل کی ہے اور یاسر الرمیان کو اس کے بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان اور سوفٹ بنک گروپ کے بانی ماسیوشی سن نے گذشتہ سال لندن میں اس ٹیکنالوجی فنڈ کا آغاز کیا تھا۔2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔اخبار نے مشرقِ وسطیٰ انسٹی ٹیوٹ میں خلیج امور کے ڈائریکٹر جیرالڈ فئیر اسٹین کے حوالے سے سعودی عرب کے اقتصادی منصوبے کے بارے میں لکھا ہے:’’ ہم اس کو ریال سفارت کاری کہہ سکتے ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...