شاہ سلمان کا اردن آمد پر فوجی دستوں کی سلامی سے استقبال;خادم الحرمین الشریفین کو اردن کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2017, 10:04 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی کے 28 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے عمان آمد پر ان کا سرکاری اور عوامی سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بحر مردار میں منعقد ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت سے قبل شاہ سلمان کے عمان پہنچنے پر شاندار عسکری پریڈ کے ذریعے انہیں سلامی پیش کی گئی۔اس موقع پر اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے شاہ سلمان کو ریاست کے اعلیٰ ترین ایوارڈ’الشریف الحسین بن علی ایوارڈ‘ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ اردن کی ہاشمی مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔عمان میں شاہی دیوان کے گراؤنڈ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران شاہ سلمان کو فوجی پریڈ کے ذریعے سلامی پیش کی گئیاور روایتی موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پرمہمان کا استقبال کیا گیا۔ فوجی پریڈ میں فضائی کرتب کے مظاہرے پیش کرنے والے ہوائی جہازوں پرسعودی عرب اور اردن کے پرچم بھی لہرائے گئے تھے۔ چھاتہ بردار اہلکاروں کو بھی دونوں ملکوں کے جھنڈوں کے ساتھ ہوائی جہازوں سے پریڈ میں اتارے جانے کا مظاہرہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ سنہ جنوری 2015ء کو اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ سلمان کا اردن کا یہ پہلا دورہ ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے عالم اسلام کی بہبود کے لیے اقدامات، سعودی عرب کے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف محوری کردار کی وجہ سے اردن میں شاہ سلمان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔سرکاری اور عوامی سطح پر شاہ سلمان کے استقبال کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ان کے دورہ اردن کو غیرمعمولی پذیرائی دی گئی ہے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان سوموار کی شام کو عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن پہنچے تھے جہاں انہوں نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ شاہ عبداللہ دوم اور شاہ سلمان کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...