قطری حجاج کے لیے شاہ سلمان کی ہدایت پر خصوصی کنٹرول روم قائم،ثالثی قبول کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ:عبداللہ آل ثانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 4:01 PM | خلیجی خبریں |

دوحہ،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطر کے شاہی خاندان کے رکن الشیخ عبد اللہ بن علی آل ثانی نے جمعہ کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا قطری حجاج کے معاملے میں ان کی ثالثی کی مساعی اور سفارشات قبول کرنے پر وہ سعودی قیادت کے خصوصی طور پر شکر گذار ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے نہایت احترام اور بھائی چارے کے اصولوں کے ساتھ بات چیت کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عملے کی زیر نگرانی قطری حجاج کرام کے مسائل کے حل کے لیے اسپیشل کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب میں قطری عازمین حج کے لیے قائم کردہ کنٹرول روم کا ہیلپ لائن نمبر 00966122367999 بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت قطری عوام کے ساتھ ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ملک میں موجود قطری شہریوں سے ان کے اقارب پر ملاقات کی بھی اجازت دی ہے۔ایک دوسرے بیان میں قطری حکمران خاندان کے رہ نما نے اس بات کی وضاحت کی سعودی عرب میں قطری ریال میں لین دین پر کوئی پابندی عاید نہیں۔ عبداللہ آل ثانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی مانیٹری فاؤنڈیشن کے گورنر سے بھی بات کی اور ان سے قطری ریال کے لین دین پر پابندی کی شکایت کی تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پابندی موجود نہیں۔ قطری شہریوں کی جانب سے قطری ریال میں لین دین پر پابندی کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...