سعودی ولی عہد سے امریکا کے سینئر عہدے داروں کی علاقائی امور پربات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 4:00 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینیر عہدے داروں نے منگل کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششوں سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیر مشیر جارڈ کوشنر ،امریکا کے ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ جیسن گرین بلاٹ اور قومی سلامتی کی نائب مشیر ڈینا پاول شامل تھیں۔

انھوں نے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور قریبی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کے قیام اور مشرق وسطیٰ اور اس سے ماورا استحکام اور خوش حالی کے لیے کوششوں کی حمایت سے اتفاق کیا ۔انھوں نے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور ان کی تمام شکلوں کے لیے کسی بھی قسم کی حمایت کوختم کرنے کی غرض سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں عالمی مرکز برائے انسداد انتہا پسندانہ نظریات کے پلیٹ فارم سے کوششوں کو مربوط بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مرکز کا قیام اس سال مئی میں الریاض میں امریکا اور سعودی عرب کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...