سعودی عرب شامی عوام کے کسی بھی فیصلے کی حمایت کرے گا:اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 4:32 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے شام میں جاری تنازع کے حل کے لیے شامی عوام کے کسی بھی فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔یہ بات شامی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ریاض نعسان آغا نے الریاض میں حزب اختلاف کی کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان میں کہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے شامی بحران کے حوالے سے رونما ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ شامی عوام جو بھی فیصلہ کریں گے ، سعودی حکومت اس کی حمایت کرے گی۔انھوں نے یہ بیان شامی حزب اختلاف کے ایک دھڑے ماسکو پلیٹ فارم کے سربراہ قدری جمیل کے الریاض میں ایک مشترکہ وفد تشکیل دینے کے لیے منعقدہ کانفرنس میں گفتگو کے جواب میں جاری کیا ہے۔قدری جمیل نے کہا تھا کہ انھوں نے شامی بحران کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف میں تبدیلی ملاحظہ کی ہے۔

بعد میں ریاض نعسان آغا نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی شامی عوام کے بشارالاسد کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کے فیصلے پر پختہ عزم رکھتی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی شرط نہیں ہے بلکہ اب تک شامی مذاکرات کا حاصل ہے۔انھوں نے ماسکو پلیٹ فارم کے باقی حزب اختلاف سے موقف میں فرق کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بشارالاسد کی رخصتی کا سرے سے ذکر ہی نہیں کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے اس پر واضح کیا ہے کہ شامی صدر کی موجودگی میں سیاسی انتقال اقتدارممکن نہیں ہے۔تاہم نعسان آغا کا کہنا تھا کہ ماسکو پلیٹ فارم کے لیے دروازے اب بھی کھلے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اکتوبر میں ہونے والی حزب اختلاف کی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات ابھی ناکام نہیں ہوئے ہیں۔میرے خیال میں سعودی عرب اس مجوزہ الریاض کانفرنس میں ماسکو پلیٹ فارم کو بھی مدعو کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...