قطر کے واضح موقف کے اعلان تک بات چیت معطل کرنے سعودی عرب کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2017, 9:32 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے قطر کی جانب سے اپنے موقف کے بارے میں اعلانیہ واضح بیان کے جاری ہونے تک دوحہ کے ساتھ کسی بھی بات چیت کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے  کہا کہ قطر کی خبر رساں ایجنسی نے جو کچھ نشر کیا ہے اس کا کسی طور بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قطری حکام کی جانب سے جاری حقائق کی تحریف کا حصہ ہے۔ یہ امر اس بات کی دلیل ہے کہ قطری حکام نے ابھی تک اس بات کو قبول نہیں کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب قطری حکام کی جانب سے معاہدوں اور حقائق میں ہیرا پھیری سے کسی طور بھی درگزر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

سعودی ذرائع  نے امیر قطر کی جانب سے سعودی ولی عہد کو کی جانے والی ٹیلی فون کال کی بات چیت کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ یہ رابطہ قطر کی درخواست پر عمل میں آیا تھا۔سعودی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ امر ثابت کرتا ہے کہ قطر میں حکام بات چیت میں سنجیدہ نہیں اور اپنی سابقہ پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا مملکت سعودی عرب قطر کے حکام کے ساتھ کسی بھی بات چیت یا رابطے کو معطل کرنے کا اعلان کرتی ہے یہاں تک کہ دوحہ کی جانب سے اعلانیہ صورت میں اپنا موقف واضح کرنے کے لیے بیان جاری کیا جائے۔ یہ بیان اعلانیہ طور پر اس کی جانب سے پاسداری پر عمل درآمد سے مطابقت رکھتا ہو۔ مملکت اس بات کو باور کراتی ہے کہ قطری پالیسی میں گڈمڈ کا عنصر کسی طور بھی بات چیت کے لیے مطلوب اعتماد کی فضا قائم نہیں کرے گا۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گزشتہ روز جمعہ  کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں امیر قطر نے تمام تنازعات اور اختلافات مذاکرات کی میز پرحل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امیر قطر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بائیکاٹ کرنیوالے چاروں ممالک کے اعتراضات دور کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی ضمانت پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPAکے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے فون کا خیر مقدم کیا اور ان کی جانب سے بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کے حل پر آمادگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر اور ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کو اعتماد میں لے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...