سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس کالز پر پابندی ختم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 12:00 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،20/ستمبر(ایجنسی)سعودی عرب میں وائس اور ویڈیو کالز کے لیے استعمال کی جانے والی ایپس جیسے وٹس ایپ اور سکائپ پر سے پابندی بدھ کی رات نصف شب سے ختم ہو جائے گی۔یہ فیصلہ معیشت اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال بدھ سے کر سکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں وی او آئی پی پر پابندی عائد تھی۔سعودی عرب نے یہ کہہ کر ان وی او آئی پی استعمال کرنے والی ایپس پر پابدنی عائد کی تھی کہ یہ ’ضوابط‘ کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

روئٹرز کے مطابق یہ پابندی سعودی وقت کے مطابق بدھ کی رات نصف شب سے ختم ہو جائے گی۔کچھ دن قبل ہی سعودی عرب نے سنیپ چیٹ پر الجزیرہ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا۔قطر کا سعودی عرب سمیت عرب ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تنازع جاری ہے۔ان چاروں ممالک نے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کے تحت قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ الزامات غلط ہیں۔ سنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ بند ہونے کے بارے میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ یہ صحافت اور ان صحافیوں پر براہ راست حملہ ہے جو دنیا بھر میں صحیح طرح سے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔حکومت مخالف مظاہروں اور سنہ 2011 کے عرب انقلاب کے بعد سعودی عرب نے انٹرنیٹ کو سینسر کر دیا تھا۔ اس دوران لوگوں کی چار لاکھ ویب سائٹس تک رسائی پر پابندی لگ گئی تھی۔تاہم اب وزارت کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ پابندی ہٹانے سے ڈیجیٹل کاروبار بڑھے گا اور آپریشنل قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...