ایران سے دہشت گردی کے تربیت یافتہ چار مجرموں کو سزائے موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:41 PM | عالمی خبریں |

ریاض 8جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب میں ایک خصوصی فوجداری عدالت نے چار افراد کو ایران میں عسکری تربیت کے بعد دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔چار افراد پر مشتمل اس گروپ نے ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کیمپوں میں ہتھیار چلانے ، دھماکا خیز مواد کے استعمال ، گلیوں اور بازاروں میں لڑائی اور سکیورٹی ایجنسیوں سے چھپنے کی تربیت حاصل کی تھی۔ایک سیاحتی دفتر نے انھیں بھرتی کیا تھا اور اسی نے ان کے ایران آنے جانے کا بندوبست کیا تھا۔انھوں نے وہاں ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کرنے اور فوجی مشقوں کے بعد سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سیل تشکیل دیا تھا۔اس کا مقصد سعودی مملکت کے اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔چاروں مجرموں کو دھماکا خیز مواد کی تیاری اور سعودی عرب میں بم دھماکے کرنے کی بھی تربیت دی گئی تھی۔اس گروپ نے مملکت میں بعض شخصیات کو قتل کرنے کی بھی سازش تیار کی تھی۔عدالت نے ان کا سفری انتظام کرنے والے سیاحتی دفتر کو بند اور اس کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔