سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی پریزیڈنسی کے قیام کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2017, 7:05 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 21/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے تحت ملک میں سلامتی سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے اسٹیٹ سکیورٹی پریزیڈنسی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ شاہی فرمان کے تحت ریاستی سلامتی کا مجوزہ ادارہ کابینہ کے ماتحت ہوگا۔شاہی فرمان کے مطابق،ملک کے تمام سکیورٹی ادارے اسٹیٹ سکیورٹی سے مربوط ہوں گے۔ اس ادارے کی قیادت جنرل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الہویرینی کو سونپی گئی ہے۔ انہیں ایک وزیر کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ جنرل انویسٹی گیشن کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔جنرل انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ، اسپیشل سکیورٹی فورسز، ایمرجنسی فورس، فضائی سکیورٹی، جنرل ایڈ منسٹریشن برائے تکنیکی امور، نیشنل انفارمیشن سینٹر، انسداد دہشت گرد، فنڈنگ اور مالیاتی تحقیقات کا شعبہ بھی اسٹیٹ سکیورٹی پریزیڈنسی میں شامل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...