سعودی عرب:کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th December 2017, 12:32 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 27دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا۔سعودی اخبار کے مطابق ان افراد کی رہائی گزشتہ دو دنوں کے دوران مالی تصفیے کے بعد عمل میں آئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔آنے والے دنوں میں مزید افراد کو رہا کیے جانیکا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہزادوں ، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیر حراست 200سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کرپشن کے الزامات قبول کرنے والوں کو ناجائز طور پربنائے گئے اثاثوں کا کچھ حصہ ادا کرنے پر رہا کیا گیا، جبکہ الزامات سے انکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وہاں کی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں میں بطور تیسرے شراکت دار شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

بھٹکلی نوجوان ابصر محتشم کی شارجہ قبرستان میں ہوئی تدفین؛ جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت

بھٹکل کے نوجوان ابصر محتشم  جس کی نعش جمعرات کو  شارجہ میں واقع اُسی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، آج کاغذی کاروائیوں کے بعد میت کو اُس کے بھائی اور رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔

دبئی میں ملازمت کرنے والے بھٹکل کے نوجوان کی شارجہ میں موت؛ آج کی گئی نوجوان کی شناخت

بھٹکل  گڈلک روڈ کے رہائشی محمد ابصر محتشم (30) جس کی نعش   متغیر  حالت میں  شارجہ میں اُسی کے فلیٹ سے 23اگست کو برآمد کی گئی تھی، آج اُس کے  بھائیوں کی مدد سے شناخت کے بعد اُن کے حوالے کرنے کاغذی کاروائی جاری ہے۔ توقع ہے کہ کل پیر کو میت بھائیوں کے حوالے کی جائے گی اور کل ہی ...

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اورقربانی کے بعد حجاج کرام کاسرمنڈوا کر احرام کھولنے کاعمل بھی جاری ہے اورمناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔