سعودی عرب: آرامکو پر ٹیکسوں کی شرح میں 35 فی صد کمی

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2017, 7:30 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے تیل اور ہائیڈرو کاربنز (تیل اور گیس) پیدا کرنے والی کمپنیوں پر آمدن ٹیکس کی نئی شروح کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت آرامکو پر عاید انکم ٹیکس کی شرح میں 35 فی صد تک کمی کردی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں تیل کے جن پیدا کنندگان (پروڈیوسرز) کے کل سرمائے کی مالیت 375 ارب سعودی ریال (100 ارب ڈالرز) سے زیادہ ہوگی،ان پر 50 فی صد آمدن ٹیکس عاید ہوگا۔300 سے 375 ارب سعودی ریال کے درمیان سرمائے کی حامل تیل کی پیداواری کمپنیوں پر 65 فی صد آمدن ٹیکس عاید کیا جائے گا۔جن کمپنیوں کے سعودی عرب میں لگائے گئے کل سرمائے کی مالیت 225 ارب سعودی ریال سے زیادہ مگر 300 ارب سعودی ریال سے کم ہوگی تو ان پر 75 فی صد ٹیکس عاید کیا جائے گا۔جن پروڈیوسروں کے سعودی عرب میں کل سرمائے کی مالیت 225 ارب ریال (60 ارب ڈالرز) تک ہوگی،ان پر 85 فی صد ٹیکس عاید کیا جائے گا۔الراجحی کیپٹل کے شعبہ تحقیق کے سربراہ مازن السدیری نے العربیہ کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام متعارف کرانے کے لیے کیا گیا ہے اور سب سے پہلے تیل اور گیس کے اہم شعبے سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔
السدیری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے قواعد وضوابط پر اثرات مرتب ہوں گے۔خاص طور پر سعودی عرب اپنی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص فروخت کرنے جا رہا ہے اور اس فیصلے سے اس عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرامکو کی جانب سے حکومت کو ادا کیے جانے والے ٹیکسوں میں کمی سے قومی خزانے پر کچھ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ فیصلہ مملکت کے تزویراتی مفاد میں ہے۔شاہی فرمان کے مطابق سعودی آرامکو اب 50 فی صد کی شرح سے ٹیکس ادا کرے گی۔اس سے پہلے کمپنی 85 فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا کرتی تھی۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین نصر کا کہنا ہے کہ آمدن ٹیکس کو 85 فی صد سے 50 فی صد تک لانے سے کمپنی کے حسابات و محصولات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوجائیں گے۔ٹیکس کٹوتی کا یہ فیصلہ بظاہر آرامکو کے آیندہ سال حصص کی عوامی فروخت کے عمل کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق آرامکو اس وقت حکومت کو 20 فی صد رائیلٹی اور 85 فی صد ٹیکس ادا کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...