سعودی کمیونیکیشن کمیشن کا سائبرحملوں کے خطرے کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 24th January 2017, 7:46 PM | خلیجی خبریں |

ریاض24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’وائرس شمعون 2‘ اور Ransomware‘ نامی وائرس کے ذریعے انفارمیشن اور اس کے پورے ڈیٹا کو ختم کرنے کی سازش کا خطرہ ہے۔ انتباہی بیان میں سعودی عرب کے تمام اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خیال رہے کہ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں سعودی وزارتوں اور بعض دیگر محکموں کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔ حکومت نے سائبر حملوں سے بچاؤ اور کم سے کم نقصان کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری تدابیر کی ہدایات کی ہیں۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر میں داخل کیے جانے والے جدید مواد کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔ اس کے علاوہ ’Shared Drive‘ کے ذریعے بھی کمپیوٹر ڈیٹا تک وائرس پھیلایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بھی مشکوک صفحات کے کھلنے پر سخت احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کسی بھی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے خلل کا فوری حل نکالا جائے اور مشکوک صفحات کی براؤزنگ نہ کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...