حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2017, 7:35 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے اس پار سے باغی حوثیوں کی جانب سے جنوبی ریجن خمیس مشیط اور ابھا شہروں پر داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیئے۔ یہ میزائل منگل کے روز داغے گئے، جن سے کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔جنگی وقائع نگار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل منگل کے روز صبح سات بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی ائر ڈیفنس نے ان میزائلوں کو ایک ہی آن میں اپنے دفاعی سسٹم کو روبعمل لاتے ہوئے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ ادھر عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے اڑان بھری اور تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو تباہ کر دیا، جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھا رہے تھے۔
 حوثیوں کے تباہ کئے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑوں پر مبنی ویڈیو اپنے ذرائع سے حاصل کر لی ہے جو اس رپورٹ کے ہمراہ دیکھی جا سکتی ہے کہ کیسے سعودی ائر ڈیفنس فضا میں میزائل کامیابی سے تباہ کرتے ہیں۔حوثی ملیشیا سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر واقع سعودی شہروں اور علاقوں کو جان بوجھ کر بیلسٹک میزائل کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، جنہیں سعودی ڈیفنس فورسز کامیابی سے تباہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔گذشتہ مہینے شاہی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے سعودی سرحد پر عسیر کے علاقے پر حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ کیا تھا جس کے بعد اتحادی لڑاکا طیاروں سے یمن کے اندر سے ان میزائلوں کو داغنے والے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...