عالمی اسکواش ٹورنا منٹ میں پہلی سعودی خاتون کھلاڑی کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2018, 12:33 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

ریاض/8جنوری(ایجنسی) سعودی عرب کی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے زیر اہتمام دارالحکومت الریاض میں اتوار سے خواتین کا پہلا اسکواش ماسٹر ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی کھلاڑی ندا ابو النجا سمیت اسکواش کی بتیس عالمی کھلاڑی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ندا سعودی عرب کی جانب سے حصہ لینے والی واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ دوسرے نمبر کی عالمی کھلاڑی فرانس کی کامیلی سریم کے مد مقابل میدان میں اتریں گی۔ان دونوں میں جیتنے والی کھلاڑی کا آٹھ مرتبہ اسکواش کی عالمی چیمپیئن رہنے والی کھلاڑی نیکول ڈیوڈ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوگا۔پی ایس اے ورلڈ ٹور کے چیئرمین زیاد الترکی نے ندا کو اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹورنا منٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں سعودی فیڈریشن برائے کمیونٹی اسپورٹس کی صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے عشائیہ دیا۔اس موقع پر زیاد الترکی نے کہا کہ ’’ سعودی عرب میں بڑی تیزی سے چیزیں تبدیل ہورہی ہیں‘‘۔ انھوں نے ندا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’آپ خواہ جیتیں یا ہاریں، آپ ایک تاریخ رقم کررہی ہیں‘‘۔اس ٹورنا منٹ کی فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بحرین : 24 شیعہ افراد کو دہشت گرد گروپ تشکیل دینے پر جیل کی سزائیں ، شہریت منسوخ

بحرین میں ایک عدالت نے 24 شیعہ افراد کو ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی ہے اور ان تمام کی بحرین کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چار سعودی سیکیورٹی اہلکار شہید

سعودی عرب میں علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔

سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والا مجرم کون تھا 

سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں چار سکیورٹی اہل کار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس مجرمانہ کارروائی میں شریک افراد میں 34 سالہ بندر الشہری بھی شامل تھا جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا۔ الشہری سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے ...

آئی پی ایل 2018: دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو 4 رنوں سے شکست دی

آئی پی ایل 11 کے ایک دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو چار رنوں سے ہرادیا ہے ۔ سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے اور سن رائزرس کو جیت کیلئے 183 ...