سعودی عرب:داعش کے چار سیلوں کا خاتمہ ، 18مشتبہ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 11:25 AM | خلیجی خبریں |

گرفتار کیے گئے افراد میں 15سعودی شہری ہیں اور تین کا تعلق یمن اور سوڈان سے ہے
ریاض،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مملکت میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق اور شام (داعش)کے چار سیلوں کا خاتمہ کردیا ہے اور ان سے وابستہ اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں پندرہ سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سودان اور یمن سے ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں داعش کے سیل مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،الریاض اور القصیم کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً بیس لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے بعض دارالحکومت ریاض کے علاقے الیاسمین میں داعش کے سیل کو مواد مہیا کرنے میں ملوّث تھے اور بعض کا ساحلی شہر جدہ حرازات میں خود کو دھماکوں سے اڑانے والے دہشت گردوں سے تعلق تھا۔ان دونوں سیلوں کا گذشتہ ماہ میں خاتمہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں کریک ڈاون کارروائیوں میں سولہ انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ان میں تین سعودی اور باقی تیرہ پاکستانی شہری تھے۔الحرازات میں واقع ایک ریسٹ ہاوس میں خود کو دھماکوں سے اڑانے والے دونوں بمباروں کی شناخت غازی حسین السروانی اور نادی مرزوق المضیانی کے نام سے کی گئی تھی اور وہ دونوں سعودی شہری تھے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیل کے مطابق السروانی انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک تھا۔اس کا گذشتہ تین سال کے دوران میں سعودی عرب میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے کسی نہ کسی حوالے سے تعلق رہا تھا اور دہشت گرد عناصر سے بھی اس کا تعلق تھا۔ دونوں دہشت گرد سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابھا میں خصوصی فورسز کی مسجد میں بم دھماکے ، نجران میں المشہد مسجد پر بم حملے اور دہشت گردی کے دوسرے واقعات میں ملوث تھے۔ انھوں نے کرنل کتاب ماجد الحمادی کے قتل کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ عقبہ العتیبی کے ساتھ بھی تعاون کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...