سعودی عرب:تنخواہ کم، غیر ضروری ملازمتوں پر پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2016, 3:55 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے تمام غیر ضروری شعبوں میں غیر ملکی افراد کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ پابندی آئندہ مالی سال کے آخر تک عائدکی گئی ہے۔اخبار سعودی گزٹ کے مطابق پیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے وزرا کی تنخواہوں میں 20فیصد کمی اور شعوریٰ کونسل نے ممبران کی تنخواہوں میں 15فیصد کمی کی گئی ہے۔شعوری کونسل کے ممبران کے گاڑی اور مکان کے لیے ملنے والے الاؤنسز میں بھی 15فیصد تک کمی کی گئی۔صدارتی حکم نامے کے تحت سرکاری ملازمین کو ملنے والے اضافی مالیاتی فوائد بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔بادشاہ نے سینئر سرکاری ملازمین کو آئندہ ایک سال تک سرکاری گاڑی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔ وزرا کو ایک ہزار سعودی ریال تک موبائل اور ٹیلی فون مفت استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اس سے اوپر کا بل وہ خود ادا کریں گے۔شاہ سلمان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کے ان اقدامات کا اطلاق جنوبی سرحد پر تعینات فوجی دستوں اور بیرون ملک موجود انٹیلیجنس آپریشن میں مصروف افراد پر نہیں ہو گا۔کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سال 1438ہجری میں تنخواہوں میں سالانہ اضافہ نہیں ہو گا جبکہ کنٹریکٹ کے اجرا اور توسیع کے موقع پر بھی تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

سرکاری ملازمین کو سالانہ چھٹی کے دوران ماہانہ ٹرانسپورٹ الاؤنس نہیں ملے گا۔وزرا اور اُن کے عہدوں کے برابر سرکاری ملازمین کو 42دن کے بجائے 36دن کی سالانہ چھٹیاں ہو گی۔تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری شعبۂ جات میں گریڈ 10اور اُس سے نیچے کے اُن خالی ملازمتوں کی تفصیلات جمع کریں جو گذشتہ تین برس سے خالی ہیں۔ضروری شعبوں میں گذشتہ تین سال سے خالی ملازمتوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی ملازمتوں سے متعلق تفصیلات آئندہ 30دنوں میں وزارتِ خزانہ میں جمع کروائی جائیں۔تمام سرکاری محکموں اور منصوبوں پر آئندہ سال کے آخر تک بھرتیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسرے سرکاری دفاتر میں اضافی ملازمین کو اُن جگہوں پر تعینات کیا جائے گا جہاں ملازمین کی فوری ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...