سعودی عرب حکومت نے سمندری راہ سے دی سفر حج کی منظوری :مختارعباس نقوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2018, 12:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،8؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیرکوکہاہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان سے پانی کے جہاز سے سفرحج کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلق افسران ضروری تجاویز اور تکنیکی پہلوؤں پر کام شروع کریں گے، جس سے آنے والے سالوں میں سمندری راستے سے سفر حج دوبارہ شروع کیا جا سکے۔سرکاری بیان کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے مکہ میں نقوی نے سعودی عرب کے حج اور عمرہ وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کے ساتھ حج2018کے سلسلے میں دو معاہدے پر دستخط کیے۔دریں اثنا سعودی عرب نے پانی جہاز سے سفر حج شروع کرنے کے لیے ہندوستان کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔نقوی نے کہا کہ حجاج کا ممبئی کے ذریعے سمندر کے راستے جدہ جا نے کاسلسلہ1995میں رک گیاتھا۔حجاج کوجہاز (حج کے راستے)سے بھیجنے پر سفر کے اخراجات بہت کم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی اور سہولیات کے ساتھ پانی کے یہ جہاز ایک وقت میں چار سے پانچ ہزار افراد کو لے جانے کے قابل ہیں۔ممبئی اور جدہ کے درمیان فاصلہ 2300سمندری میل ہے۔ایک طرف کی دوری صرف تین چار دن میں مکمل کی جاسکتی ہے، جبکہ پہلے پرانے جہازسے 12سے15دن لگتے تھے۔وزیر نے کہا کہ پانی کے جہاز سے سفر حج کودوبارہ شروع کیے جانے پرگزشتہ سال جہاز ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری سے ملاقات ہوئی تھی۔نقوی نے کہاکہ پانی کے جہاز سے حج سفر شروع کرنے کے معاملے پر ہندوستان اور سعودی عرب کے افسران تمام تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ہماری کوشش ہے کہ آنے والے سالوں میں ہندوستان سے پانی جہازسے سفر حج دوبارہ شروع کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حج 2018صدفیصدڈیجیٹل ؍آن لائن بنا دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان کے اس شفاف، سادہ اور ڈیجیٹل حج انتظام کی تعریف کی ہے۔نقوی نے کہا کہ ہندوستان سے پہلی بار مسلم خواتین’’محرم‘‘(مرد رشتہ داروں)کے بغیر حج پر جائیں گے۔بغیرمحرم کے حج پرجانے والی خواتین کے لئے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے لئے الگ عمارتیں اور ٹریفک کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ان خواتین حاجیوں کی مدد کے لئے خواتین حج معاونین بھی ہوں گی۔نقوی نے کہا کہ 1300سے زائد خواتین نے محرم کے بغیر حج پر جانے کی درخواست دی ہے۔ان سب کو لاٹری نظام سے باہر رکھ کر حج پر جانے کا بندوبست کیا جائے گا۔نئی حج پالیسی کے تحت، 45سال سے زائد عمر کی خواتین چار یازیادہ کے گروپ میں بغیرمحرم کے حج پر جا سکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...