سعودیہ: 8 طبقات کے غیرملکی ملازمین لیبر فیس سے مستثنیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th December 2017, 11:52 AM | خلیجی خبریں |

دبئی29دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب میں آئندہ سوموار سے غیرملکیوں کے لیے لیبر فیس کا اطلاق ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت لیبر وسماجی بہبود کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آٹھ ایسے شعبے بھی موجود ہیں جن میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین لیبر فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبر فیس سے مستثنیٰ افراد میں سعودی خاتون شہری کا غیر ملکی شوہر یا سعودی مرد کی غیر ملکی خاتون بیوی، غیر سعودی شوہر سے کسی سعودی خاتون کے بچے، اسمال انڈسٹری سے وابستہ افراد، ایسے چھوٹے کارخانے جن میں کام کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ سے زیادہ پانچ ہو۔کمپنیوں کے ایجنٹ، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے بھرتی دفاتر، اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے شہری، ایسی چھوٹی صنعتوں کے ملازمین جن کی تعداد نو سے زیادہ نہ ہو اور اس کے مالک کے پاس کل وقتی کام نہ ہو۔ ایسے افراد بھی لیبر فیس کی چھوٹ حاصل کر سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...