سعودی عرب:32افراد مشرف بہ اسلام
ریاض،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں شعبہ دعوت و ارشاد کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں مزید 32افراد راہ ہدایت پرآگئے۔ گذشتہ روز ریاض میں دعوت ارشاد مرکز کے ڈائریکٹر الشیخ فیصل بن العنزی کی موجودگی میں 32غیرمسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر قبول اسلام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور انہیں تحائف میں اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم دیا گیا۔مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔