سعودی عرب:عازمین حج کی 1200سرجریاں مکمل،سعودیہ میں حجاج کرام کے 108دل کے آپریشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 5:11 PM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،24اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تمام اسپتالوں میں عازمین حج کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج میں اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی سیکڑوں سرجریاں کی گئی ہیں۔ ان میں دل کے 102آپریشن، اوپن ہارٹ سرجری کے 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 اور دیگر متفرق 259 سرجریاں کی گئیں۔

وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اسپتالوں میں قائم کردہ ہنگامی مراکز میں 9935مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے مدینہ منور اور مکہ مکرمہ میں ڈسپنسریوں میں معائنہ کرانے والوں کی تعداد 14126جب کہ بڑے مراکز میں 11994عازمین حج کی چیکنگ کی گئی۔حج کے موقع پر حجاج کرام کے ساتھ ساتھ 100چھوٹی ایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ 80بڑی ایمبولینسیں بھی عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عازمین حج کی طبی مراکز تک رسائی میں مدد کریں گی۔ وزارت صحت کی جانب سے حج کے دوران 29ہزار اہلکار اور رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...